سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(399) کیا شادی شدہ تنگدست بیٹی مصرفِ زکوٰۃ ہے؟

  • 25514
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 798

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی شخص نے اپنی لڑکی کی شادی کردی ہے اور وہ لڑکی اپنے گھر میں بڑی تنگدستی کی زندگی بسر کر رہی ہے، کیا اس کا باپ اسے زکوٰۃ دے سکتا ہے؟ ( ایک سائل: مین بازار کامونکے) (۲۳ جون ۱۹۹۵ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فقروفاقہ کی صورت میں والد اپنی شادی شدہ بیٹی کو زکوٰۃ کا مال دے سکتا ہے۔’’صحیح بخاری‘‘میں ہے:

’’ایک شخص یزید نے صدقہ کا مال مسجد میں رکھا تاکہ کسی حق دار کو دے دیا جائے۔ اتفاقاً بیٹے نے آکر اٹھا لیا۔ باپ کو پتہ لگا تو کہاوَاللّٰہِ مَا اِیَّاکَ اَرَدْتُّ‘ ’’اللہ کی قسم میں نے تجھے دینے کا ارادہ نہیں کیا۔‘‘ جب رسول اللہﷺ کو اس بات کا علم ہوا تو فرمایا:’لَکَ مَا نَوَیْتَ یَا یَزِیْد وَ لَكَ مَا اَخَذْتَ یَا مَعْنُ ‘(صحیح البخاری،بَابُ إِذَا تَصَدَّقَ عَلَی ابْنِهِ وَهُوَ لاَ یَشْعُرُ ، رقم:۱۴۲۲)

’’یعنی یزید تیرے لیے وہ کچھ ہے جو تو نے نیت کی ہے اور اے معن حاصل کردہ مال کا حقدار تو ہے۔‘‘

مذکورہ حدیث میں تصریح لڑکے کی ہے لیکن بحیثیت اولاددونوں کا حکم یکساں ہے۔ بالخصوص اس صورت میں جب کہ خاوند کسب سے عاری ہو۔ یا لاپتہ ہو یا وفات پا چکا ہو وغیرہ وغیرہ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:325

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ