اعتکاف مسجد کے اندر ضروری ہے کہ جیسے آج کل حجرے وغیرہ بنے رہتے ہیں یا مسجد کی کسی کوٹھڑی میں اعتکاف کے لیے بیٹھ سکتے ہیں یا نہیں؟
اعتکاف مسجد میں ہی ہونا چاہیے، اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے:
﴿وَاَنْتُمْ عَاکِفُوْنَ فِی الْمَسَاجِدِ﴾
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ مسجد میں اعتکاف کیا کرتے تھے۔ ادھر ادھر کے مکانوں میں جائز نہیں ہے۔ واللہ اعلم (اہل حدیث دہلی جلد نمبر ۱ ش ۲)