السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم سرکاری ملازمین کی جو رقم دورانِ ملازمت حکومت کے پاس جی پی فنڈ میں جمع رہتی ہے اور پنشن پانے کے بعد یکمشت ملتی ہے کیا اس پر دورانِ ملازمت سرکاری ملازم کو زکوٰۃ نکالتے رہنا چاہیے۔(حاجی عبدالرحمن السلفی چترال) (۱۵ جنوری ۱۹۹۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جی پی فنڈ میں جمع شدہ رقم جب ملے تو صرف ایک سال کی زکوٰۃ ادا کردی جائے تو کافی ہے۔ یہ مال ضمار کے حکم میں ہے۔ مالِ ضمار اس کو کہا جاتا ہے جو آدمی کی مِلک ہو۔لیکن اس پر قبضہ نہ ہو یعنی اس میں تصرف کی قدرت نہ ہو تو خلیفۂ راشد حضرت عمر بن عبدالعزیز کا یہی فیصلہ ہے۔ ملاحظہ ہو: موطأ امام مالک مع شرح زرقانی رحمہ اللہ ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب