السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کسی مسلمان کے پاس صرف ۲۰۰۰ (دو ہزار روپیہ) ہے کیا وہ بھی زکوٰۃ دے گا؟ (محمد صدیق تلیاں، ایبٹ آباد)(۱۸ جون۱۹۹۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زکوٰۃ ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت پر واجب ہوتی ہے۔ ظاہر ہے کہ دو ہزار روپے آج کل اس کی قیمت سے کم ہیں لہٰذا اس میں زکوٰۃ واجب نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب