سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(357) بیوی کے زیورات کی زکوٰۃ کا طریقہ

  • 25472
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 683

سوال

(357) بیوی کے زیورات کی زکوٰۃ کا طریقہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید اپنی بیوی کے زیورات کی زکوٰۃ ادا کرنا چاہتا ہے۔ لیکن یہ بات بالکل واضح ہے کہ زیور ملاوٹ شدہ ہوتا ہے اور موتیوں کا وزن بھی شامل کیا جاتا ہے۔ اب زکوٰۃ کے لیے خالص سونے کا وزن نکالا جائے گا یا ملاوٹ شدہ زیور ہی کا وزن ہوگا؟ زیور جس قیمت میں فروخت ہورہا ہو وہ قیمت لگا کر زکوٰۃ نکالی جائے گی یا جو ریٹ مارکیٹ میں سونے کا چل رہا ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ فروخت کرنے کی صورت میں قیمت تھوڑی ملتی ہے۔ (شیخ نصیر احمد ۔ملتان)( ۳۰ مئی ۲۰۰۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زکوٰۃ موجودہ مارکیٹ ریٹ سے خالص سونے کا حساب لگا کر اداء کی جائے گی موتی اور کھوٹ کسی شمار میں نہیں آئے گا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:304

محدث فتویٰ

تبصرے