السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آیا عورت جو سونا استعمال میں لاتی ہے اس کی زکوٰۃ بھی دینی ضروری ہوتی ہے یا نہیں؟(سائل حبیب الحق محلہ جامع مسجد روہتاس ضلع جہلم)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
باقی مستعمل زیور کی زکوٰۃ کے بارے میں اگرچہ اہل علم کا اختلاف ہے تاہم احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ سال بسال اس کی بھی زکوٰۃ ادا کی جائے۔
تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ’’تفسیر اضواء البیان‘‘(ج:۲) اور پہلی شق کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ ہو، ’’مرعاۃ‘‘(ج:۳)۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب