السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سونے پر زکوٰۃ کی شرح کیا ہے۔ کتنا سونا ہو تو زکوٰۃ دینی واجب ہوتی ہے۔ (سائل حبیب الحق محلہ جامع مسجد روہتاس ضلع جہلم)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
علی الاقل سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ ہے اس میں چالیسواں حصہ زکوٰۃ واجب ہے یا موجود نرخ کے اعتبار اس کی قیمت نقدی کی صورت میں ادا کی جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب