سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(350) مختلف اجناس پر عشر کی ادائیگی

  • 25465
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 712

سوال

(350) مختلف اجناس پر عشر کی ادائیگی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

علی کے پاس ایک مربع اراضی ہے جس پر بیک وقت مختلف قسم کے اجناس کاشت کیے گئے تھے۔ جب تمام فصل اٹھالی گئی تو کل ۳۰ من ہوئی۔ جس میں کچھ گندم ، کچھ چنے، کچھ کپاس اور کچھ دالیں تھیں۔ تمام اجناس کی قیمتیں بھی مارکیٹ میں یکساں نہیں تھیں۔ کیا تمام اجناس میں سے عشر نکالنا ہو گا یا کسی ایک جنس میں سے ایک من بطورِ عشر دے دینا کافی رہے۔ (زمین چاہی تھی)(سائل: احسان الحق، یاروخیل، میانوالی۔حالیہ سکونت لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک موسم کی تمام جنسوں کو ملا کر عشر ادا کرنا چاہیے لیکن نسبت ادائیگی ہر جنس سے علیحدہ علیحدہ اس کے اپنے حساب سے ہوگی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:301

محدث فتویٰ

تبصرے