السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عمر نے ایک تھریشر مشین خریدی اور پھر علاقہ بھر کے زمینداروں کے کھلیانوں پر جا کر گندم کی گھائی (دانہ اور بھوسہ الگ الگ) کی۔ طے پایا تھا کہ ہر دس بوری گندم کی گھائی پر ایک بوری عمر لے گا۔ اس طرح عمر کے پاس ۱۰۰ بوری گندم اکٹھی ہو گئی۔ کیا عمرپر عشر واجب الاداء ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سبزیوں کے ما سوا عشر زمین کی پیداوار میں ہے۔ تھریشر مشین کے ذریعے جمع شدہ گندم چونکہ اس قبیل سے نہیں اس لیے اس میں عشر بھی نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب