سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(338) گوارا ، مونگ، ماش، مسور، مونگ پھلی، سبزیات اشیاء روز مرہ کی وجہ سے عشر سے مستثنیٰ ہیں؟

  • 25453
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 771

سوال

(338) گوارا ، مونگ، ماش، مسور، مونگ پھلی، سبزیات اشیاء روز مرہ کی وجہ سے عشر سے مستثنیٰ ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا گوارا۔ مونگ۔ ماش، مسور، کماد، مونگ پھلی، سبزیات عشر سے مستثنیٰ ہیں یا اس پر عشر یا زکوٰۃ ہو گی۔ یہ اشیاء روز مرہ کی خوراک میں شامل نہیں؟(محمد ہاشم شاہ قریشی۔ جیل روڈ۔ لاہور) (یکم ستمبر۲۰۰۰ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ اشیاء میں عشر واجب ہے کیونکہ سابقہ دونوں علّتیں ان میں موجود ہیں۔ البتہ کماد کا حساب اندازاً گڑ کے ساتھ کیا جائے گا۔ یاد رہے عشر کے وجوب کے لیے چیز کا روز مرہ خوراک کی اشیاء سے ہونا ضروری نہیں۔ صرف دو سابقہ علّتوں کا پایا جانا ضروری ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:297

محدث فتویٰ

تبصرے