سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(335) بارش اور چشموں سے پرورش پانے والی فصل کا عشر

  • 25450
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 618

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عشر ۱۹ من دانے ہونے کے بعد ایک من ہے یا دانے کم ہونے کی صورت میں بھی ان کا بیسواں حصہ دینا پڑے گا۔ مثلاً دانے بیس کلو ہوں تو اس میں سے بھی ایک کلو دینا ہوں گے؟ وضاحت فرمائیں کھاد اور دوائی وغیرہ کا خرچہ منہا کر کے عشر نکالنا چاہیے یا نہیں؟ (سائل) (۷ اپریل ۲۰۰۰)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح حدیث میں ہے جو جنس بارش یا چشموں وغیرہ سے پرورش پائے یا زمین سے اپنی جڑوں کے ساتھ پانی کھینچ لے اس میں عشر ہے۔ اور چاہی وغیرہ میں نصف عشر ہے چاہے زمین کا بیس من پختہ انگریزی وزن نصاب ہے۔ اگر اس سے کم ہو تو زکوٰۃ واجب نہیں۔ البتہ نفلی صدقہ و خیرات کر دینی چاہیے۔ اس میں خیر و برکت ہے اور بارانی زمین کا نصاب اس سے آدھا ہے۔ (۱۰ من) اس سے کم میں عشر واجب نہیں۔ تاہم نفلی صدقہ خیرات کرنا چاہیے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:297

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ