السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو لوگ زمین ٹھیکے (کرایہ) پر دیتے ہیں، اس کا عشر مالک زمین ادا کرے گا یا زمین کو کاشت کرنے والا؟ (عبدالستار خطیب جامع مسجد اہل حدیث سمبلہ خورد) (۱۰ جولائی،۱۹۹۲ئ)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ٹھیکہ وضع کرکے باقی آمدن کا عشر زمین کاشت کرنے والا ادا کرے گا۔ قرآن مجید میں ہے:
﴿وَءاتوا حَقَّهُ يَومَ حَصادِهِ ... ﴿١٤١﴾... سورة الانعام
’’اور جس دن (پھل توڑو اور کھیتی ) کاٹو تو اللہ کا حق بھی اس میں سے ادا کرو۔‘‘
وجہ استدلال یہ ہے کہ آیت میں مذکور خطاب صرف کاشت کار کو ہے چاہے مالک ہو یا غیر۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب