سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(329) گندم کی زکوٰۃ خرچ نکال کر دیں یا بغیر خرچ دیں؟

  • 25444
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 835

سوال

(329) گندم کی زکوٰۃ خرچ نکال کر دیں یا بغیر خرچ دیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 ۸ بوری گندم کی زکوٰۃ خرچ نکال کر دیں یا بغیر خرچ دیں؟

۱۔ عشر خرچ نکال کر یا بغیر خرچ کے؟

۲۔ فی بوری ۴۲۵ روپے قیمت ہے۔ (سائل: حاجی مشتاق احمد محمدی چک … بہاولپور) (۱۲ دسمبر ۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مزدوری وغیرہ کے اخراجات نکال کر عشر ادا کریں۔ البتہ نوکر یا آلات زرعی یا بیج وغیرہ کا خرچ الگ نہ کریں اور عشر اصل گندم سے ادا کریں۔ بارانی زمین کا دسواں حصہ ہے اور چاہی کا بیسواں حصہ ہے۔ بارانی نصاب دس من سے ایک من اور چاہی کا بیس من سے ایک من دینا ضروری ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:295

محدث فتویٰ

تبصرے