السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص کا کاروبار چالیس ہزار وپے کا ہے جس میں سے دس ہزاروپے قرض کے ہیں۔ کیا زکوٰۃ چالیس ہزار روپے کی نکالے یا کہ تیس ہزار روپے کی؟(سائل عبدالرزاق عام۔پڈعیدن)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکورہ صورت میں رأس المال اور منافع موجودہ کا حساب لگا کر زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی اور دس ہزار قرض کی زکوٰۃ اصل مالک کے ذمہ ہے وہ ادا کرے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب