سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(315) حکومتِ وقت کے بیت المال کو برائے قرض دینا

  • 25430
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 716

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حکومت ِ وقت کے بیت المال کو برائے قرض۔

۱۔         برائے تعلیم نادار طلباء ، کتب، خوراک۔

۲۔        برائے علاج معالجہ غرباء و مساکین۔ (محمد الیاس۔دوائی والا۔ کراچی) (۲۲ اگست۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حکومت کوبرائے قرض زکوٰۃ دینا صحیح نہیں۔ کیوں کہ اس سے حق داروں کی حق تلفی ہوتی ہے۔ دوسرا ادائیگی قرض بمع بیاج ہے جو تعاون علی الاثم کے زمرے میںد اخل ہے۔ تیسرا لفظ حکومت میں جو تفوق کا پہلومضمر ہے اس کے بھی خلاف ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ عام الرماد کو انتہائی محتاجگی کے باوجود لوگوں کی طرف نگاہ نہیں اٹھائی بلکہ رب العزت سے اپنے تعلق کو مضبوط تر بنایا۔

نادارطلباء کی کتب اور خوراک کے علاوہ غرباء مساکین کے علاج معالجہ پر بھی مالِ زکوٰۃ صرف ہو سکتا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:289

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ