سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(310) جو شخص مکمل صدقہ فطر ادا نہ کر سکتا ہو…؟

  • 25425
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 583

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص غربت کی وجہ سے ایک صاع صدقہ فطر نہ دے سکتا ہو، وہ کس قدر صدقہ فطر ادا کرے؟ نصف صاع یا بالکل ادا نہ کرے؟ (سائل) (۴ جولائی ۲۰۰۳ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لوگوں کو چاہیے کہ غریب آدمی کو صدقہ دیں پھر اس سے وہ اپنا صدقہ الفطر ادا کرے کیونکہ صدقہ الفطر واجب ہے۔ حدیث میں لفظ ’’فرض‘‘ استعمال ہوا ہے۔ صاحب’’مرعاۃ المصابیح‘‘ کی رائے کے مطابق اگر پورا صاع ادا نہ کر سکتا ہو تو نصف صاع بھی کافی ہو سکتاہے ؟

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:286

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ