السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سیدنا جبرئیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی علیہ و سلم کو کب، کہاں اور کتنی مرتبہ طریقہ صلوۃ سکھایا یا بتایا؟ برائے مہربانی تفصیل سے بتائیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!ترمذی شریف(149) کی صحیح روایت ہے ،سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ لیلۃ الاسراء کی صبح سیدنا جبریل علیہ السلام تشریف لائے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ میں دو دن پانچ پانچ نمازیں پڑھائیں ،پہلے دن اول وقت پر اور دوسرے دن آخر وقت پر،اور فرمایا کہ آپ کی نمازوں کے اوقات ان دونوں اوقات کے درمیان ہیں۔حدیث کے الفاظ کچھ یوں ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائلجلد 02 |