سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(289) دورانِ اعتکاف ٹھنڈک کا غسل کرنا کیسا ہے؟

  • 25405
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1302

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اعتکاف میں بیٹھنے والا مرد اعتکاف کے درمیان عام غسل کرسکتا ہے؟ سر دھونے کنگھی کرنے اور تیل لگانے کی روایت تو حضرت عائشہ  رضی اللہ عنہا  سے منقول ہے، غسل کرنے کے لیے اس سے استدلال کیا جاسکتا ہے۔ کیا غسل کرنے کی کوئی حدیث یا واقعہ بھی کہیں حدیث کی کتب میں موجود ہے۔ (فقط والسلام، ماسٹر غلام رسول، خانیوال)(۹ نومبر ۲۰۰۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 مسجد کی حدود کے اندر معتکف کے لیے غسل ٹھنڈک کرنے میں کوئی حرج نہیں کیوں کہ اصل جواز ہے۔ مشارّ الیہ حدیثِ حالت اعتکاف میں نظافت وصفائی اختیار کرنے کی اہم دلیل ہے۔ اس موضوع پر مفصل فتویٰ اس سے قبل الاعتصام میں شائع ہوچکا ہے۔ اس کی طرف مراجعت مفید ہے، عملی واقعہ کا وجود نظر سے نہیں گزرا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:276

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ