السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت کے اعتکاف کے لیے کیا حکم ہے؟ گھر میں اعتکاف بیٹھے یا نہ؟ (السائل ثناء اللہ محمد سموں منگیریہ ضلع بدین سندھ) (۱۱ ستمبر۱۹۹۲ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بلا تفریق مرد و زن اعتکاف کا محل و مقام صرف مسجد ہے۔ قرآن مجید میں ہے:
﴿وَ اَنْتُمْ عٰکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ﴾ (البقرة:۱۸۷)
نیز ازواجِ مطہرات کا اعتکاف بھی مسجد میں ہی ہوا کرتا تھا۔ (ملاحظہ ہو :کتاب الاعتکاف صحیح بخاری)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب