سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(270) کیا زخم پر دوائی لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

  • 25385
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1246

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 میرے پاؤں پر ریڑھے کا پہیہ چڑھ گیا تھا۔ میں نے روزے کی حالت میں زخم پر ٹنکچر لگایا۔ قریبی مولوی صاحب نے کہا کہ کوئی حرج نہیں۔ سنا ہے کہ روزے کی حالت میں ٹیکہ بھی نہیں لگوانا چاہیے۔ اس لیے دل میں وسوسہ پیدا ہوا کہ اس سے روزہ برقرار رہا یا نہیں؟ آپ کتاب و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ (سائل) (۱۰ مئی ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 آپ کا روزہ درست ہے ،دوبارہ رکھنے کی ضرورت نہیں۔ سعودی عرب کے شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کا خیال ہے روزے کی حالت میں صرف غذائی ٹیکہ منع ہے جب کہ دوسرا جائزہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:257

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ