سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(268) روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹنا اور انزال ہو جانے کی صورت میں کیا حکم ہے؟

  • 25383
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 667

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹ گیا محض لیٹنے اور مَس ہونے کی وجہ سے انزال ہوگیا تو کیا روزہ ٹوٹنے کی اس صورت میں قضا کے ساتھ کفارہ بھی ادا کرنا پڑے گا یا صرف قضا ہے۔ (عبدالباسط ۔ نارنگ منڈی) (۱۶ جون ۲۰۰۰ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بحالت ِ روزہ بیوی کے ساتھ کھیل کود کی صورت میں اگر منی خارج ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس کی قضا دینا ہوگی۔ بایں صورت کفارہ نہیں دینا پڑے گا۔ اس کی ادائیگی صرف مجامعت کی شکل میں ہے تاہم اگر بحالت ِ خواب احتلام ہو جائے یا غوروفکر کی وجہ سے منی خارج ہو جائے تو بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:257

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ