السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی آدمی روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے لے اور شدت ِ جذبات کی وجہ سے دورانِ گفتگو شرمگاہ سے رطوبت خارج ہو جائے تو کیا روزہ کی قضا دینی پڑے گی؟ (عبدالباسط ۔ نارنگ منڈی) (۱۶ جون ۲۰۰۰ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اہل علم کا صحیح ترین قول یہ ہے کہ مذی کے خارج ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ اس کا خروج چاہے بیوی کے بوسہ کی وجہ سے ہو ، یا دورانِ گفتگو شدتِ شہوت کی بناء پر ہر دو صورت میں روزہ نہیں ٹوٹتا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب