سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(263) روزے کی حالت میں دمہ کے مریض کے لیے سانس والے سپرے کا حکم

  • 25378
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 775

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل دَمہ کے مریض منہ میں ’’اِن ہیلر‘‘ کے ذریعے سپرے کرتے ہیں جس سے گیس منہ سے اندر جاتی ہے۔ اور سانس میں آسانی آجاتی ہے۔ آیا ایسے سپرے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا کہ نہیں؟(محمد مسعود صابر خورشید کالونی۔ گجرات) (۱۹  جولائی ۱۹۹۶ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دمہ کے مریض کے لیے اضطراری حالت میں سپرے کا جواز ہے۔ اور اختیاری حالت میں پرہیز ضروری ہے۔ 

﴿ فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ ﴾(التغابن:۱۶)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:255

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ