سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(262) کیا ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

  • 25377
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 871

سوال

(262) کیا ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ وضاحت سے بیان کریں۔(آفتاب اقبال (ابوطلحہ) جہلم) (یکم مئی ۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزہ نہیں ٹوٹتا ۔ جب لکڑی کی ہر قسم کی مسواک سے خشک ہو یا تر، روزہ میں فرق نہیں آتا تو اس سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا بلکہ روزے کی حالت میں ہانڈی وغیرہ چکھی جا سکتی ہے بشرطیکہ بعد میں تھوک دیا جائے۔

صحیح بخاری، کتاب الصیام کے ترجمۃ الباب میں ہے:

’لاَ بَأْسَ أَنْ یَتَطَعَّمَ القِدْرَ أَوِ الشَّیْئَ ۔‘ (صحیح البخاری،بَابُ اغْتِسَالِ الصَّائِمِ،قبل رقم:۱۹۳۰)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:255

محدث فتویٰ

تبصرے