سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(259) ’’غروبِ آفتاب کے آٹھ منٹ بعد سورج غروب ہوتا ہے‘‘ کیا یہ بات درست ہے؟

  • 25374
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 750

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سائنسی نقطہ نظر سے سورج کی پہلی کرن زمین پر آٹھ منٹ میں پہنچتی ہے۔ اسی لحاظ سے سورج کی آخری کرن غروبِ آفتاب کے بعد آٹھ منٹ ہی میں واپس ہوجاتی ہے۔ اخبار میں تحریر شدہ غروبِ آفتاب کے آٹھ منٹ بعد سورج غروب ہوتا ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟ (سائل: قاری عبدالرحمن صدیقی، لاہور)(۲۱ ستمبر ۲۰۰۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واضح ہو کہ امت مسلمہ صرف ظاہر کی مکلف ہے۔ اس کے طریقہ تعلیم کی وضاحت انگلیوں اور پوروں پر بیان ہوتی ہے۔ ماوراء الحس امور کی یہ مکلف نہیں عہد نبوت سے لے کر قرونِ مفضل اور بعد والے ادوار میں جملہ معاملات کو سادگی سے حل کیا گیا وہ لوگ ان الجھنوں سے مبرا تھے جس میں آج ہم پھنسے ہوئے ہیں ساری کی ساری خیر وبرکت طریقہ سلف صالحین کی پیروی میں ہے اس سے ہٹ کر سوچ دین سے دوری کا باعث ہے۔ دین میں نئے نئے مسائل کھڑے کرنا تفرقہ بازی کا باعث ہے جس سے شریعت نے سختی سے روکا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:254

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ