سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(255) افطاری کی دعا’ ذَھَبَ الظَّمَأُ…الخ‘ افطاری سے پہلے پڑھی جائے یا بعد میں؟

  • 25370
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-01
  • مشاہدات : 952

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

افطاری کی دعا : ’ ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوْقُ …الحدیث‘  جس کو اہل علم نے حسن کہا ہے۔ یہ دعا کس وقت پڑھی جائے گی؟ یعنی معانی پر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ افطاری کے بعد پڑھی جائے۔ مگر عموماً کہا جاتا ہے کہ یہ دعا افطاری سے پہلے پڑھی جائے۔ صحیح صورت سے آگاہ فرمائیں۔ شکریہ(آپ کا مخلص محمد صدیق، ایبٹ آباد) (۱۴ جون ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں ظاہر یہی ہے کہ یہ دعا افطاری کے بعد پڑھی جائے، پھر دعائیہ کلمات بھی اس امر کی واضح دلیل ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:251

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ