وضو میں کانوں کے مسح کے لیے نیا پانی لینا چاہیے یا کہ مسح راس والا پانی کافی ہے؟
___________________________________________________________
مسح رأس والا پانی کانوں کے مسح کے لیے کافی ہے کانوں کے لیے نیا پانی لینے والی کوئی ایک بھی روایت صحیح نہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کانوں کا تعلق سر سے ہے ۔(دار قطنی:۱؍۹۸) اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ کانوں کے مسح کے لیے نئے پانی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس حدیث کو شیخ البانی ؒ نے صحیح کہا ہے ۔ (سلسلہ صحیحہ:۳۶۰) کانوں کے مسح کے لیے نیا پانی لینے والی روایت کو حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے شاذ کہا ہے۔ (بلوغ المرام، باب الوضوء)