السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم سوم چہلم وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے۔ بعض اوقات ان رسومات پر تقسیم شدہ کھانا گھر میں آتا ہے۔ کیا اسے پھینک دیں یا کھا سکتے ہیں ؟ اس کا کھانا حرام ہے یا مکروہ ؟ اس صورت میں کہ ایسی محافل کی حوصلہ افزائی کا کسی قسم کا شائبہ تک موجود نہ ہو۔(سائل: محمد علی شاہ، لاہور) ۳۱ مئی ۲۰۰۲ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا کھانا جانوروں کو کھلا دیا جائے ۔ اس کا خود کھانا کراہت سے خالی نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب