السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کھانے پینے کی چیز کسی کے ایصالِ ثواب کے لیے تقسیم کرنا درست ہے یا نہیں؟ اور عام متوسط لوگوں کے لیے اس کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟(سائل: محمد علی شاہ، لاہور) ۳۱ مئی ۲۰۰۲ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی بھی چیز کو میت کی طرف سے صدقہ کیا جا سکتا ہے ۔ عمومی صدقے سے یہ لوگ کھاپی سکتے ہیں۔ لیکن واجب صدقے سے ان کا کھانا پینا درست نہیں۔ مثلاً میت نے کوئی نذر مانی تھی یا اس ذمے کوئی قرض یا کفارہ تھا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب