کیا جرابوں پر مسح کرنا جائز ہے؟
_____________________________________________________
جائز ہے ۔ جامع ترمذی وغیرہ میں حدیث موجود ہے۔
عَنِ الْمُغِیْرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ تَوَضَّاَ النَّبِیُّ ﷺ وَمَسَحَ عَلَی الجَوْرَبَیْنِ وَالنَّعْلَیْنِ قَالَ اَبُوْ عِیْسٰی ھٰذَا حَدِیْثٌ حَسَنٌ صَحِیْحٌ
’’مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوء کیا اور جرابوں اور جوتوں پر مسح کیا۔‘‘ (جامع الترمذی، ابو اب الطہارة، باب فی المسح علی الجوربین والنعلین)