سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(202) مردے کے لیے باوضو دعا کرنا کیا بدعت ہے؟

  • 25317
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 655

سوال

(202) مردے کے لیے باوضو دعا کرنا کیا بدعت ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں ایک مولوی صاحب کی والدہ وفات پاگئیں۔ وہ مسجد میں نماز ادا کرنے آئے۔ نماز کے بعد چند نمازیوں نے مولوی صاحب سے پوچھ کر مغفرت کی دعا کی۔ بعض لوگوں نے اعتراض کیا کہ یہ بدعت ہے۔ جواب دیں کہ ایسا کرنا منع ہے۔ مردے کے لیے باوضوء چند حضرات دعا کریں تو کیا گناہ ہے؟ (محمد یحییٰ عزیز کوٹ رادھا کشن قصور) (۶ دسمبر۱۹۹۶ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میت کے لیے باوضوء دعا کرنا رسول اللہﷺ کے عمل سے ثابت ہے۔ (صحیح البخاری، باب غزاۃ اوس،رقم:۴۳۲۳)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:218

محدث فتویٰ

تبصرے