السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ جب وہ ریل گاڑی یا کار وغیرہ پر سفر کررہے ہوتے ہیں تو جب ان کی نظر قبرستان پر پڑتی ہے تو فوراً ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا شروع کردیتے ہیں۔ کیا اس طرح مرحومین کے لیے دعا کی جا سکتی ہے؟(سائل محمد یحییٰ عزیز کوٹ رادھا کشن) (۱۴ اگست ۱۹۹۸ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میت کے لیے دعا کرنا تو ہر وقت جائز ہے چاہے ہاتھ اٹھا کر ہو یا اس کے بغیر لیکن قبرستان کو دیکھ کر بالخصوص دعا کرنا سنت سے ثابت نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب