جرابوں یا بوٹوں پر مسح کیا ، پھر بعد میں اس نے جرابیں اُتار دیں ، تو کیا وضوء دوبارہ کرے یا صرف پاؤں دھو لے یا کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں اسی طرح نماز پڑھ سکتا ہے؟
_____________________________________________________________________
آپ نے تین قول ذکر کیے ہیں:
ذھب إلی کل واحد منھا ذاھبون وعمل بکل واحد منھا عاملون
شیخ البانی ، حافظ ابن حزم اور شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ رحمہم اللہ تعالیٰ نے آپ کے تیسرے نمبر پر ذکر کردہ قول کو اختیار کیا اور ترجیح دی ہے ۔ دلیل یہ ہے کہ سر پر مسح کرنے کے بعد سر کے بال منڈا دے تو مسح دوبارہ نہیں کیا جاتا نہ ہی وضوء دہرایا جاتا ہے ۔ تفصیل کے لیے علامہ جمال الدین قاسمی رحمہ اللہ تعالیٰ کے رسالہ ’’المسح علی الجوربین ‘‘ کے اواخر میں البانی صاحب کے اضافہ جات کا مطالعہ فرما لیں۔