سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(174) قبرستان ہموار کرکے رہائش یا برائے ضرورت مکان تعمیر کرنا کیسا ہے ؟

  • 25289
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 737

سوال

(174) قبرستان ہموار کرکے رہائش یا برائے ضرورت مکان تعمیر کرنا کیسا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبرستان ہموار کرکے رہائش یا برائے ضرورت مکان تعمیر کرنا کیسا ہے ؟یا قبرستان والی جگہ پر تعمیر شدہ مکان خرید لیا جائے جس کا علم بعد میں ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ (سائل ) (۲۔ نومبر۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبرستان کو ہموار نہیں کرنا چاہیے اور نہ وہاں رہائش کا سوچنا چاہیے ہاں البتہ اگر نشانات مٹ چکے ہوں یعنی قبریں بہت پرانی ہو چکی ہوں کہ نشانات بھی نہ رہیں تو وہاں رہائش کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ قبرستان میں خریدا ہوا مکان اگر بے نشان جگہ پر ہے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں اور اگر وہاں آثار موجود ہیں تو پھر وہاں رہائش اختیار کرنا درست نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:198

محدث فتویٰ

تبصرے