السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا جوتے قبرستان کے باہر اتارنے چاہئیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
راجح مسلک یہ ہے کہ قبروں میں جوتے مطلقاً اتار دئیے جائیں۔ ہاں البتہ چلنے میں کانٹوں وغیرہ سے بچائو کی خاطر پہنا جاسکتا ہے۔ ملاحظہ ہو! ’’تہذیب السنن‘‘ ابن قیم اور ’’فتاویٰ لجنۃ دائمہ‘‘ (۹/ ۱۲۳)
’’النہایہ‘‘ میں ہے:
’ اِنَّمَا اَمرُهُ بِالخَلعِ اِحتَرَامًا لِلمَقَابِرِ، لِاَنَّهٗ کَانَ یَمشِی بَینَهَا۔‘
تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! (احکام الجنائز مولانا محمد عبدہ رحمہ اللہ )
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب