سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(168) کیا دنیاوی قبر کا تعلق بھی برزخ سے ہے؟

  • 25283
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 663

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی دنیاوی قبر کے عذاب کا منکر ہے۔ کہتا ہے کہ برزخی قبر میں عذاب ہوتا ہے اسی طرح مومن کی برزخی قبر کشادہ ہوتی ہے دنیاوی قبر نہیں۔ یہ عقیدہ اسلام کی نظر میں کیسا ہے ؟ (سائل) (۱۸ جون ۱۹۹۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 دنیاوی قبر کا تعلق بھی اصلاً برزخ سے ہے۔ لہٰذا اس تفریق کی کوئی ضرورت نہیں۔ عذابِ قبر ہر دو صورت میں برحق ہے۔ تاویل یا انکار کی کوئی گنجائش نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:195

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ