سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(166) کیا قبر میں عذاب جسم کو ہوتا ہے ؟حالانکہ روح عالم برزخ میں (علیین یا سجّین میں) ہوتی ہے؟

  • 25281
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 828

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 عذابِ قبر کی کیفیت کیسی ہوتی ہے حالانکہ روح تو علیین یا سجّین میں ہوتی ہے اور جسم قبر میں ہوتا ہے کیا عذابِ قبر ایک نئے بزرخی جسم کے ساتھ آسمان پر نہیں ہوتا؟ جیسا کہ نبی کریمﷺ نے معراج کی رات کچھ لوگوں کو عذاب میں مبتلا دیکھا تھا۔ حالانکہ قیامت سے پہلے تو عذاب نہیں ہوسکتا اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ  کی روایت ہے کہ غزوۂ بدر کے شہیدوں کی روحوں کو سبز رنگ کے پرندوں کے جسم میں منتقل کردیا گیا ہے اور وہ جنت میں اڑتے پھرتے ہیں۔ جواب تفصیل سے دیجیے۔ (خالد مصطفی ایس ایس ٹی گورنمنٹ تعلیم ہائی سکول حاصلانوالہ تحصیل پھالیہ ضلع گجرات)(۴۔ستمبر۱۹۹۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبر میں جزاء سزا برزخی معاملہ برحق ہے لیکن انسانی عقول حقیقت کے ادراک سے قاصر ہیں اس پر ایمان لانا واجب ہے اور انکار کرنا الحاد ہے۔ اس موضوع پر میرے قلم سے تفصیلی فتویٰ الاعتصام ۱۹۹۱ئ، جلد:۴۳،شمارہ:۳۴) میں شائع ہو چکا ے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:194

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ