السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زنا کاروں کو ایک ہی جگہ تنور میں عذاب دیے جانے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ قبر کے سوا کوئی اور جگہ تھی ورنہ زنا کار تو مختلف جگہوں پر دفن کیے جارہے ہیں مگر انھیں اکٹھا کرکے ایک ہی جگہ تنور میں عذاب دینے کا ذکر ملتا ہے۔ (والسلام: حافظ عبدالصمد، مین بازار سراج پارک، شاہدرہ)(۸ فروری ۲۰۰۸ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سارے عالم برزخ پر قبر کا اطلاق ہے ظاہری پیمائش مراد نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب