السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر ہم اسے قیامت کے بعد کا واقعہ قرار دیں تو اس حدیث میں ہے کہ قیامت تک ان کے ساتھ یہی سلوک کیا جاتا رہے گا۔ یعنی یہ عذاب قیامت سے پہلے شروع ہوچکا ہے اور قیامت تک یہی عذاب دیا جاتا رہے گا۔ اس بات کا کیا جواب ہے؟ (والسلام: حافظ عبدالصمد، مین بازار سراج پارک، شاہدرہ)(۸ فروری ۲۰۰۸ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ واقعہ عالم برزخ کا ہے لیکن مناظر وہی ہیں جو روزِ جزا پیش آنے والے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب