سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(150) عالم برزخ کے کیا معنی ہیں؟

  • 25265
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 672

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عالم برزخ کے کیا معنی ہیں؟ اور کون سے مقام کو عالم ِ برزخ کہا جاتا ہے ؟ کیا نیک اور بد لوگوں کی روح عالم برزخ میں ہی جاتی ہے؟(قاری مشتاق احمد، مدرس جامع تفہیم القرآن والحدیث ایبٹ آباد ہزارہ) (۲۹ اگست ۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 دو چیزوں کے درمیان جو چیز اٹکاؤ کی طرح ہو اس کو برزخ کہتے ہیں۔ انسان کا قبر میں رہنے کا زمانہ دنیا اور عقبیٰ کے مابین میں ایک اٹکاؤ کا زمانہ ہے۔ اس لیے اس کو برزخ کہا جاتا ہے۔ (تفسیر احسن التفاسیر:۳۲۳/۴)  نیک و بد قیامت تک اسی کے اندر رہیں گے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:185

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ