سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(246) سگریٹ پینے دوبارہ وضو کرنا

  • 2526
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2219

سوال

(246) سگریٹ پینے دوبارہ وضو کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وضوء کر کے سگریٹ پینے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

_____________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

الاعتصام جلد :۵۴، شمارہ : ۳۵ مؤرخہ ۲۷جمادی الثانیہ ص:۱۲؍۱۲۳۳ کالم نمبر ۱، میں حافظ ثناء اللہ صاحب مدنی لکھتے ہیں:’’میرے خیال میں الکحل والی دوائی کے استعمال کے بعد دوبارہ وضوء کرنا چاہیے کیونکہ مستی اور بے ہوشی ناقض وضوء ہے خواہ کسی نشہ آور چیز سے ہو نیند سے ہو یا مرض سے بے ہوشی ہونے پر وضوٹوٹ جائے گا ان اشیاء کے ناقض وضوء ہونے پر علما کا اتفاق ہے۔(شرح مسلم نووی :۴؍۷۴) علامہ شوکانی نے ان اشیاء کو نیند پر قیاس کیا ہے۔(السیل الجرار:۱؍۹۶)معلوم ہے کہ حقہ ، سگریٹ، تمباکو اور نسوار وغیرہ بھی مسکرات میں شامل ہیں تو ان کا حکم بھی الکحل والا ہے یاد رہے تمام مسکرات حرام ہیں۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

تبصرے