السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مردے کی تجہیز و تکفین کے بعد میت والے گھر میں جو ٹینٹ وغیرہ لگتے ہیں اور پھر وہاں پر موجود لوگوں کو کھانا وغیرہ ملتا ہے۔ کیا اس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت وغیرہ موجود ہے؟ (آصف احسان ملک ستیانہ روڈ۔ فیصل آباد۔ ۱۱ اپریل ۱۹۹۷ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مردے کی تجہیز و تکفین کے بعد اہلِ میت کے ہاں اجتماع کا شرع میں کوئی ثبوت نہیں بلکہ حدیث جریر میں اس کو نوحہ کی قبیل سے شمار کیا گیا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب