السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جنازہ پڑھ کر اور میت کو دفن کرکے ستر قدم پر ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا چاہیے یا نہیں؟(محمد عرفان محمدی، ضلع وہاڑی) (۳۰ اگست ۱۹۹۶ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میت کو دفن کرنے کے بعد ستر قدم پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔ اس کا مرتکب اہل بدعت سے شمار ہو گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب