السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میت کو دفن کرنے کے بعد قبرپر پانی چھڑکنا کیا صحیح احادیث سے ثابت ہے ؟ (سائل) (۳۰ مئی ۲۰۰۳ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر پانی چھڑکنے والی بعض روایات میں کلام ہے۔ البتہ عبدالعزیز دراوردی عن جعفر بن محمد عن ابیہ کے طریق کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے ’’ارواء الغلیل‘‘(۲۰۶/۳) میں سند کے اعتبار سے صحیح قرار دیا ہے۔ اور جعفر بن محمد عن ابیہ سے دوسرے طریق کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ’’یہ سند مرسل صحیح ہے۔‘‘ یہ دونوں طریق ’’سنن کبریٰ بیہقی‘‘ میں ہیں جو عمل ہذا کے جواز پر دلالت کرتے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب