السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مردے کو دفناتے وقت اس کے سینے پر قرآن مجید رکھ کر دفنایا جا سکتا ہے ؟(آفتاب اقبال(ابوطلحہ) جہلم) (یکم مئی ۱۹۹۸ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میت کو دفن کے وقت اس کے سینے پر قرآن مجید نہیں رکھنا چاہیے۔ یہ عمل کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔ لہٰذا بدعت ہے۔ حدیث میں ہے:
’ مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا هٰذَا مَا لَیْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ ‘(صحیح البخاری،بَابُ إِذَا اصْطَلَحُوا عَلَی صُلْحِ جَوْرٍ فَالصُّلْحُ مَرْدُودٌ،رقم:۲۶۹۷)
یعنی ’’جس نے دین میں اضافہ کیا وہ مردود ہے۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب