وضو کرنے کے بعد ایک والدہ اپنے بچے کا استنجا کراتی ہے آیا اس کا وضوء باقی رہے گا؟ اور«مَنْ مَسَّ ذَکَرَہٗ » کی کیا توضیح ہے؟
____________________________________________________________________
« مَنْ مَسَّ ذَکَرَه» میں تو یہ صورت شامل نہیں ، باقی اس سلسلہ میں کوئی صریح نص تو مجھے معلوم نہیں۔
[جو اپنی شرم گاہ کو چھوئے وہ نماز نہ پڑھے حتی کہ وضو کر لے ۔ (ابو داؤد،کتاب الطہارة، باب الوضوء من مس الذکر، نسائی ،کتاب الطہارة، باب الوضوء من مس الذکر، ابن ماجہ ،کتاب الطہارة، باب الوضوء من مس الذکر، ترمذی، ابواب الطہارة، باب الوضوء من مس الذکر)