سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(121) نئی قبر پر درندوں کے خوف کی وجہ سے لالٹین جلانا

  • 25236
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 544

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نئی قبر پر درندوں کے خوف کی وجہ سے لالٹین جلانا یا ویسے آگ جلانا کہ روشنی کی وجہ سے قبر کو درندے نقصان نہ پہنچائیں، جائز ہے؟(محمد یعقوب منڈڑیاں) ( ۹ فروری ۱۹۹۶ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبر پر چراغ یا آگ جلانا منع ہے۔ قبر کی حفاظت کے لیے خار دار لکڑیاں رکھی جا سکتی ہیں یا کوئی اور مباح قسم کا انتظام کر لینا چاہیے یا پھر لالٹین یا آگ کو قبر سے ہٹ کر دور رکھ دیا جائے تو بظاہر کوئی حرج نہیں۔

’ اِنَّمَا الاَْعْمَالُ بِالنِِّیَّاتِ‘(صحیح البخاری،کَیْفَ کَانَ بَدْءُ الوَحْیِ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ؟،رقم:۱)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:169

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ