سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(120) جانوروں سے حفاظت کے لیے قبر کے گرد لکڑی کا جنگلا لگانے کا حکم؟

  • 25235
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-11
  • مشاہدات : 1040

سوال

(120) جانوروں سے حفاظت کے لیے قبر کے گرد لکڑی کا جنگلا لگانے کا حکم؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبر کی حرمت کو جانوروں سے پامال ہونے سے بچانے کے لیے ہمارے ہاں لکڑی کا جنگلا قبروں کے چاروں اطراف لگایا جاتا ہے۔ کیا یہ کام درست ہے ؟ (سائل) (۱۳ جون ۲۰۰۳ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 قبر کی حفاظت کی خاطر جنگلا نہیں لگانا چاہیے، یہ فعل سنت سے ثابت نہیں۔ تاہم جانوروں پر کنٹرول کرنے کی مقدوربھر کوشش کرنی چاہیے، جس سے قبر کی حفاظت ہو جائے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:169

محدث فتویٰ

تبصرے