سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(116) میت کو قبر میں دفن کرنے کے بعد قبر پر کھڑے ہو کر ’’سورۃ بقرۃ‘‘ کی آیات تلاوت کرنا

  • 25231
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 685

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کو قبر میں دفن کرنے کے بعد قبر پر ’’سورہ بقرہ ‘‘کے ابتدائی اور آخری رکوع کی تلاوت کرنا اور اسمائے الٰہی پڑھنا کیسا ہے ؟ کیا میت کی بخشش کے لیے اس موقع پر جنازے والی دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں؟(محمد یحییٰ عزیز۔قصور) (۴ مئی ۲۰۰۰ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبر پر کھڑے ہو کر ’’سورہ بقرہ‘‘ کی آیات کی تلاوت والی حدیث امام بیہقی رحمہ اللہ  نے’’شعب الایمان‘‘ میں ذکر کی ہے لیکن اُسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ درست بات یہ ہے کہ یہ ابن عمر رضی اللہ عنہما  کا قول ہے۔ اسمائے الٰہی کا وِرد بھی ثابت نہیں۔ البتہ دعاء کرنا جزء رفع الیدین و نسائی وغیرہ میں ثابت ہے اور دعائیں جونسی چاہے پڑھے لے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:168

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ