ننگے سر آدمی جماعت کروا سکتا ہے یا نہیں؟ بعض اوقات دیکھا گیا ہے کہ امام کے پاس کپڑا یا ٹوپی نہیں تو وہ کسی مقتدی سے ٹوپی یا کپڑا لے کر جماعت کراتا ہے؟
________________________________________________________________________
کرا سکتا ہے۔ ویسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سر پر پگڑی باندھا کرتے تھے ، اس لیے مرد کو سر پر پگڑی خمار وغیرہ رکھنا چاہیے۔ نماز میں بھی اور نماز کے علاوہ بھی ۔ عورت اگر ننگے سر نماز پڑھے تو ہوتی ہی نہیں ۔ رسول اللہ a کا فرمان ہے:
«لَا یَقْبَلُ اللّٰہُ صَلوة حَائِضٍ اِلاَّ بِخِمَارٍ »
’’اللہ تعالیٰ بالغ عورت کی نماز ننگے سر قبول نہیں فرماتا۔‘‘ (ابو داؤد،المجلد الاوّل ،باب المرأة تصلی بغیر خمار)